Tuesday, 1 October 2013
ریلوے لائن پر کھڑے ہو کر عشق کرنیوالا جوڑا ٹرین کی زد میں آ گیا ‘ محبوبہ ہلاک عاشق ٹانگوں سے محروم
لندن (بیورورپورٹ)یوکرائن میں ریلوے لائن پر کھڑے ہو کر پیار اور محبت کی پینگیں بڑھانے والا جوڑا ریل گاڑی کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ اسکا عاشق دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے اس امر کا اعلان یوکرائن کے وزیر داخلہ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی خاتون کے عاشق کی عمر 41سال کے قریب ہے جس کا گھر ریلوے اسٹیشن کے قریب ہی تھا اور وہ خاتون کے ہمراہ لائن کو غلط جگہ سے عبور کرتے ہوئے کھڑا ہو گیا اور اوپر سے گاڑی آ گئی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment